جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے۔ شکایت کنندہ

               
  April 7, 2023 · اہم خبریں, قومی
 پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 

میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائرکی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں اس لیے چیف جسٹس کو فوری طورپرعہدے سے برطرف کیا جائے۔

وکیل نے یہ شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پردائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے۔