سعودی ترقیاتی فنڈ کا مہمند ڈیم کے لیے پاکستان کو 240 ملین ڈالر قرض

سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی ترقیاتی فنڈ نے پاکستان کو مہمندڈیم منصوبے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کے قرض کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔
ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد اور وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔
مہمند ڈیم پراجیکٹ پانی اور غذائی سلامتی کو تقویت دینے کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
مہمند ڈیم پراجیکٹ کو سعودی ترقیاتی فنڈ، اوپیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور کویت فنڈ برائے عرب معاشی تقری کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی اور پانی کے شعبوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی فنڈ کے سی ای او نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ترقیاتی تعاون پر زور دیا۔