پشاور، گورا قبرستان کے قریب زوردار دھماکا، 4 افراد زخمی

مقامی ہوٹل کو نقصان پہنچا جبکہ بم ڈسپوازل اسکواڈ، پولیس موقع پرپہنچ گئی

               
  April 8, 2023 · قومی

پشاور (امت نیوز) پشاور میں گورا قبرستان کے قریب گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مقامی ہوٹل کو نقصان پہنچا جبکہ بم ڈسپوازل اسکواڈ، پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔