عمرکوٹ میں گندم کا ٹرک الٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق
حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں 7 اور 10 سال ہیں۔
April 10, 2023 · قومی
عمرکوٹ (اُمت نیوز)عمرکوٹ میں دڑو اسٹاپ کے قریب گندم کا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں بوریوں کے نیچے دب کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ ٹرک میں سوار مزدور گندم کٹائی کے بعد واپس جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 7 اور 10 سال ہیں۔