جسٹس قاضی فائزکیخلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیے ۔
ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس اور نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں حکومتی درخواست پر سماعت کی ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیے ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے چیمبر میں سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔