کراچی(امت نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی، درخواست محمد آفتاب الدین بقائی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری انفارمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے ہمشہ غریب اور متوسطہ طبقے کی بات کی ہے۔ بانی ایم کیو ایم اپنی 22 اگست 2016 کی تقریر پر معافی مانگ چکے ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔