عیدالفطر پر پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہوگا،ترجمان

               
  April 13, 2023 · قومی
رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، فائل فوٹو

رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، فائل فوٹو

کراچی (امت نیوز)پی آئی اے نے عید الفطر پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے عید کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہوگا۔ مذکورہ سہولت سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔