آئین کی گولڈن جوبلی پر 50روپے کا یادگاری سکہ جاری
یادگاری سکہ 14 اپریل 2023 سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے جاری ہوگا
April 13, 2023 · قومی
کراچی(امت نیوز)آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے
یادگاری سکہ 14 اپریل 2023 سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے جاری ہوگا۔
سکے کے سامنے کے رخ پر چاند ستارہ کندہ ہے جبکہ ستارے کے اوپر ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ ہیں اور اس کے کے عقبی رخ پر ’آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے عنوان سے کتاب کی تصویر انگریزی اسکرپٹ کے ساتھ دکھائی گئی ہے۔
سکے کی پشت پر ”1973-2023“ اعداد میں سکے کے دائرے کے ساتھ درج ہے۔