فیصل مسجد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی
فائر بریگیڈ اور محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے
April 14, 2023 · قومی
اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ اور محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے میں پاک بحریہ کی معاونت شامل ہے، ہماری ٹیم اور 3 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔