سوڈان میں پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، دفترخارجہ

ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،ترجمان

               
  April 15, 2023 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ خرطوم میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی ہیں پاکستانیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن ان کے ساتھ رابطےمیں ہے