میاں محمد نوازشریف مدینہ منورہ پہنچ گئے
مریم نواز،حسین نواز سمیت فیملی کے دیگر ارکان بھی مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف آج روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔
April 16, 2023 · قومی
سعودی عرب(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے
تفصیلا ت کے مطابق میاں نواز شریف رمضان کے آخری عشرے پر اپنے خاندان کے افراد کےہمرا ہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں ،
جبکہ مریم نواز،حسین نواز سمیت فیملی کے دیگر ارکان بھی مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔