جھنگ، شادی میں رکاوٹ،بیٹی کے ہاتھوں باپ قتل

سعدیہ اور دوست اشرف گرفتار- گھر کے صحن سے لاش برآمد -لواحقین کا سخت سزا کا مطالبہ

               
  April 16, 2023 · قومی

جھنگ(امت نیوز)جھنگ میں پسند کی شادی میں رکاوٹ پر بیٹی نےدوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا اورلاش گھر کے صحن میں دفن کردی ۔ پولیس نے لاش برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ قاتل اشرف کو مقتول نے گھر آنے سے منع کیا تھا، جس پر لڑکی اور لڑکے نے مل کر ذوالفقار کو قتل کردیا۔لواحقین نے مزید کہا کہ اشرف ایک گینگ کا کارندہ ہے، وہ پہلے بھی کئی کیسز میں ملوث رہا ہے۔قتل کی عینی شاہد مقتول کی نواسی کا کہنا ہے کہ اشرف اور اس کےبھائی علی نے ہم پر تشدد کیا، خوف کی وجہ سے چپ ہوگئے۔پولیس نے والد کے قتل کےالزام میں سعدیہ اوراس کے دوست اشرف کو گرفتار کرکے گھر کے صحن سے لاش بھی برآمد کرلی۔پولیس ترجمان محمد عون رضا کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن کے بعد گھر کے صحن سے لاش برآمد کی، مقتول کی بیٹی سعدیہ اور اس کے دوست اشرف کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو سخت ترین سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔