کندھ کوٹ،متحارب گروپوں میں شدید فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

بخشاپورتھانہ کی حدود میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،3 افراد زخمی ہو گئے۔

               
  April 16, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کندھ کوٹ: بخشاپور میں متحارب گروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، گولیوں کی زد میں آ کر5 افراد جاں بحق اور 3 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بخشاپورتھانہ کی حدود میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پھاٹک اسٹاپ کو بند کر دیا گیا۔ شدید فائرنگ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔