تاخیر سے پہنچنے پر مریض نے اتائی ڈاکٹر کو قتل کردیا
گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا نئی آبادی میں کلینک پر دیر سے پہنچنے پر ڈاکٹر کا مریض سے جھگڑا ہو گیا تھا۔
April 17, 2023 · قومی
فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں کلینک پر تاخیر سے پہنچنے پر مریض نے عطائی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا نئی آبادی میں کلینک پر دیر سے پہنچنے پر ڈاکٹر کا مریض سے جھگڑا ہو گیا،جھگڑے کے دوران مریض نے ڈاکٹر کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔