عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ

لاہور(امت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے تھے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کی تھی۔