شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو
شکایت کنندہ محمد حنیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیا، فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد، وکیل پر ایک لاکھ جرمانہ

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

شریٰ بی بی کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیرموجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا تھا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کوعید تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی، تو عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ تو پہلے ہی لارجر بینچ کے سامنے ہے، آپ کو پہلے ہی ریلیف مل چکا ہے، یہ درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف پیش کیا کہ ہم بنیادی حقوق کی بات کررہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی پٹیشن سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے، آپ 2 دن پہلے لارجر بینچ میں آئے تھے، میں بھی لارجر بینچ میں شامل تھا، جو ریلیف بنتا تھا آپ کو دے دیا گیا تھا، آپ کی پٹیشن نہیں بنتی، آپ کو ریلیف دیا جا چکا ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور بشری بی بی کی درخواست خارج کردی۔