بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بلاول بھٹو شرکت کریں گے،فائل فوٹو
بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بلاول بھٹو شرکت کریں گے،فائل فوٹو

بلاول بھٹو آئندہ ماہ بھارت جائیں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بلاول بھٹو شرکت کریں گے،بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ بھارت کے شہر گوواجائیں گے ،بلاول بھٹو دورہ بھارت کے دوران ایس سی او شیڈول ملاقاتیں کریں گے ۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سے دیرینہ وابستگی پر اجلاسوں میں شرکت کرتا ہے ۔