اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے گئے۔فائل فوٹو
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے گئے۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم رہنماؤں نے سر جوڑ لیے،عید بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کے بعد اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے ، عید الفطر کے بعد  سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد اہم اعلان متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمراں جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا ۔جس کے اعلامیے کے مطابق اتحادی جماعتوں میں پہلے سے الیکشن سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات اور امیر جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے گئے۔