بلوچستان، مٹھائی کھانے سے 30 افراد کی حالت غیر
مند کے علاقے میں مٹھائی کھانے کے بعد شہری فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
April 23, 2023 · قومی
بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 30 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مند کے علاقے میں مٹھائی کھانے کے بعد شہری فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب لیویز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی فروش کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔