عمران خان کالعدم تنظیم کےنشانے پرہیں،وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ

اسلام آباد(امت نیوز)وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کالعدم تنظیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آگئے جس میں عمران خان، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف کا بھی ذکر ہے۔

خفیہ رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، عمران خان کو نقل و حرکت اور جلسہ جلوس ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔عمران خان کو شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی تھریٹ موجود ہے جبکہ ٹی ٹی پی اور غیر ملکی کالعدم تنظیم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کوبھی نشانہ بنا سکتی ہے۔