پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب
اجلاس آج شام 6 بجے زمان پارک میں ہوگا،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے تمام اراکین اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس آج شام 6 بجے زمان پارک میں ہوگا،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے تمام اراکین اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، آزادکشمیر میں فاروڈر بلاک اور پی ڈی ایم حکومت پر عمران خان کو تحفظات ہیں ۔