صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ کا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

               
  April 25, 2023 · قومی

 

اسلام آباد ( اُمت نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔