پی ٹی آئی کا وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی

اپوزیشن میں  بیٹھنے کا فیصلہ، سردار تنویر الہیٰ پارٹی صدارت سے بھی سبکدوش

               
  April 25, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے گی، سردار تنویر الیاس پارٹی صدارت سے بھی سبکدوش ہوگئے۔

سابق وزیراعظم سردار قیوم نیازی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے جبکہ چوہدری مقبول گجر اسپیکر شپ کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والوں کی رکنیت ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے 31 میں سے 7 ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔