تنویر الیاس نے حکومت ختم ہونے کی ذمے داری پرویز خٹک پر ڈال دی

پرویز خٹک کی مداخلت کے بعد آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت گری۔

               
  April 25, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرآباد:  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پارٹی رہنماﺅں پر برس پڑے،تنویر الیاس نے حکومت ختم ہونے کی ذمہ داری پرویز خٹک پر ڈال دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار تنویر الیاس کاکہناہے کہ منصوبے کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کیا گیا، پرویز خٹک کی مداخلت کے بعد آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت گری، ان کاکہناتھا کہ جو آزاد کشمیر میں حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوں گے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پرویز خٹک سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پارٹی کے جھنڈے تلے سب ایک ہیں، جو اختلافات ہیں وہ چیئرمین کے سامنے رکھے جائیں گے۔