گھر کے باہر سے ملنے والی لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔ فائل فوٹو
گھر کے باہر سے ملنے والی لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔ فائل فوٹو

بنوں میں مکان سے 4 بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد

بنوں :  پولیس نے مکان سے 4 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر تھانہ ڈومیل کی حدود میں ایک مکان کا دروازہ توڑا تو وہاں 4 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔

پولیس نے 5 افراد کا اندوہناک قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہونے کا شبہہ ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود کوشی ایریا میں گھر کے باہر سے ملنے والی لاشیں ایک ہی خاندان کی ہیں۔

لاشوں کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی موجود ہے جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، جس کی تحقیقات جاری ہے۔