فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور: منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔حکم لاہور کی سیشن عدالت نے جاری کیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی۔سیشن عدالت نے ملزم افتخار رسول گھمن کو 1 لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم افتخار رسول گھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں  فوری رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم افتخار رسول گھمن کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔