گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو
گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو

وادی تیراہ میں فائرنگ تبادلہ،2 ہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں2 ہشت گرد ہلاک اور2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کےعلاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 26 سالہ وقاص شاہ اور 24 سالہ باسط علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔