ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ، فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ، فائل فوٹو

پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ’’سستا پیٹرول اسکیم‘‘ ناقابلِ عمل قرار دیدی

کراچی : آئی ایم ایف کے بعد پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن نے بھی سستا پیٹرول اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم کی اسکیم ناقابل عمل ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم کو سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے پمپس ایسوسی ایشن کو ادائیگی کے طریقہ کار پرتحفظات ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بروقت ادائیگی مشکل اور سیکٹرنئے گردشی قرض کی لپیٹ میں آئے گا جبکہ ذرائع کے مطابق وزیرمملکت مصدق ملک نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے درمیان معاملہ تاحال حل طلب ہے لیکن وزارت پیٹرولیم نے معاملہ اوگرا کو بجھوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلیے سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کر رکھا ہے جسے سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔