پی ٹی آئی ارکان کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا

اسلام آباد(امت نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا۔

پی ٹی آئی کے کراچی کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا تھا تاہم ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اب رکن اسمبلی نہیں رہے۔

پی ٹی آئی اراکین عالمگیر خان، عطااللہ، سیف الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا