فائل ٖفوٹو

الیکشن فنڈز کی سمری پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی کابینہ کابینہ نے پنجاب میں  الیکشن کےلیے فنڈز کے اجرا کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے دینے کی وزارت خزانہ کی سمری پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دے دی