روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنے کاامکان

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں وزارت توانائی کےذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ خام تیل کتنا سستا پڑےگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیےکارگو آئےگا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتربتاسکتا ہےکیونکہ روس سےخام تیل خریداری کامعاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہوا ہے۔