2 دن تک خاتون سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر ) راولپنڈی میں دو دن تک خاتون کو ڈیرہ میں رکھ کر متعدد بار زیادتی کرنے اور پھر حالت غیر ہونے پر رکشہ میں بیٹھا کرہسپتال بھیجوانے پر پولیس نے خاتون کی درخواست پر تین افراد کو گرفتار کر لیا ،تھانہ نصیر آباد پولیس کو (ن) بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں صفائی کا کام کرتی ہوں، مورخہ 22.04.23 کو میں ہسپتال میں کام کررہی تھی کہ میرا دوست کامران جس سے میری کچھ عرصہ سے دوستی ہے میرے پاس ہسپتال میں آیا اور مجھے اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھا کر ڈھوک گجراں ایک ڈیرے پر لے آیا اور وہاں اس نے مجھے شربت میں کوئی نشہ آور چیز پلائی جس سے مجھے چکر آنے لگے اور میں نیم بے ہوشی کی حالت میں سوگئی جسکے بعد وہ میرے ساتھ ر زیادتی کرتا رہا اور پھر رات کے وقت اسکے دو اور دوست نعمان اور محمد نذیر بھی آگئے۔ جنہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ور مجھے دو دن تک ڈیرے پر رکھا جب میری حالت غیر ہونے لگی تو انہوں نے مجھے رکشہ میں بیٹھا کر ہولی فیملی ہسپتال بھیج دیا، ادھر پولیس ترجمان نے بتایا کہ نصیر آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار ملزمان کامران، نعمان اور نذیر شامل ہیں،ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا جارہا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کاکہنا تھاکہ ملزمان کوقرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین،بچوں سے زیادتی،تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے