یکم مئی سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

               
  April 27, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملک میں  یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق  یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

اس سے قبل پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن نے سستا پیٹرول اسکیم ناقابل عمل قرار دے دیا تھا۔