ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہا تھے۔ فائل فوٹو
ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہا تھے۔ فائل فوٹو

خضدار میں دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق

خضدار: ایس ایچ او کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شربت خان عمرانی جاں بحق ہوگئے۔

دھماکا قومی شاہراہ پر میڈیکل کالج کے قریب ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت ایس ایچ او شربت خان گاڑی میں اکیلے تھے۔

الیاس کبزئی نے مزید بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہا تھے۔

اس سے قبل ہی فروری میں خضدار میں ایک بم دھماکے کے ذریعے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔