فائل فوٹو
فائل فوٹو

خصوصی مذاکراتی کمیٹی، چیئرمین سینیٹ نے حکومت و اپوزیشن سے نام مانگ لیے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے مذاکرات پرخصوصی کمیٹی کے تشکیل کیلیے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لیے۔

چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی ارکان کیلیے حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھے دیے ہیں ، خط میں صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 10رکنی کمیٹی قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈرکی مشترکہ کنوینئرشپ میں کام کرے گی ، حکومت اور اپوزیشن 2 روز میں اپنے اپنے نام بھجوا دیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ عام انتخابات اورسیاسی و معاشی بحران پر سیاسی مذاکرات کا آغازکیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ ہی سیاسی مسائل کےحل کا حق رکھتی ہے اور واحد فورم ہے،سینیٹ سیکرٹریٹ خصوصی کمیٹی کواس کے کاموں میں سہولیات فراہم کرےگا، موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال بالخصوص سیاسی قوتوں کے درمیان انتشارکو ظاہر کرتی ہے آئیے ہم سب مل کر پاکستان کیلئے متحد ہوجائیں ۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے جس میں ان کاکہنا تھا کہ آپکا خط ملا جس میں حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات کیلئے کمیٹی کی نامزدگی مانگی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی نےمذاکرات کیلیے اعلیٰ سطح کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اورعلی ظفرکو نامزد کیا ہے ،آپ حکومت کو تحریک انصاف کی نامزد کمیٹی کے بارے میں آگاہ کریں۔