شہبازشریف کا ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ
دعوت شیراز میں پرتکلف کھانوں کا اہتمام ،ارکان پارلیمنٹ کیلیے باربی کیو کا بھی اہتمام کیاگیا۔
April 27, 2023 · قومی
اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی، فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
وزیراعظم کی جانب سے ظہرانے میں ارکان پارلیمنٹ کیلیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیاگیا،ارکان پارلیمنٹ کیلیے باربی کیو کا بھی اہتمام کیاگیا۔
پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی،وزیراعظم نے فرداً فرداً تمام اراکین کے پاس جاکران سے ملاقات کی اورتمام ارکان پارلیمنٹ کوعید کی مبارکباد بھی دی ۔