رجب عباسی کی اہلیہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسیوں کے ساتھ سندھ سے واپس ملتان آ رہی تھیں،فائل فوٹو
رجب عباسی کی اہلیہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسیوں کے ساتھ سندھ سے واپس ملتان آ رہی تھیں،فائل فوٹو

ٹرین حادثے میں جاں بحق خاندان کا تعلق مری سے تھا

مری : سکھر کے قریب ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق مری کے علاقے اوسیاہ سے تھا۔

ذرائع کے مطابق اوسیاہ مری کے رہائشی رجب عباسی کی اہلیہ ، ایک پوتا، ایک پوتی اور دونواسیاں ٹرین حادثے میں لقمہ اجل بن گئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بچوں میں رجب عباسی کے صاحبزادے بریگیڈیئر کامران عباسی کا معصوم بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رجب عباسی کی اہلیہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسیوں کے ساتھ سندھ سے واپس ملتان آ رہی تھیں جہاں ان کے بیٹے بریگیڈیئر کامران عباسی کی فیملی رہائش پذیر ہے۔ اس دوران راستے میں نیند کے دوران ٹرین میں آگ لگ گئی اور پورے خاندان کو موت نے آ لیا۔