اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری پر 29 نومبرکو مقدمہ درج کیا تھا، فائل فوٹو
اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری پر 29 نومبرکو مقدمہ درج کیا تھا، فائل فوٹو

شہباز شریف کو 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، 20 اراکین اسمبلی جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو 172 ارکان کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور "PeeDM” کی بہت بڑی شکست ہے۔