خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے
تین افراد بے ہوش ہوگئے، دور دراز علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا
April 28, 2023 · قومی
خضدار (امت نیوز) بلوچستان میں خضدار کے علاقے آڑینجی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد بے ہوش ہوگئے۔
ڈی سی خضدار کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین افراد بے ہوش ہوگئے، انہوں نے مزید بتایا کہ دور دراز علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز ہی پنجاب کے شہر بہاولپورکے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں 4 افراد پر آسمانی بجلی گرگئی تھی جن میں سے 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔