چوہدر ی پرویز الہی کی گرفتاری کیلئےپولیس ان کے گھر پہنچ گئی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیر اعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدر ی پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے پولیس لاہور میں ان کے گھر پہنچ گئی۔ گیٹ نہ کھولنے پر پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔ اندر سے مزاحمت کی گئی اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ رات بارہ بجے شروع ہونے والے آپریشن میں پولیس اہلکاروں نے ظہور الہی روڈ بند کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو انٹی کرپشن میں درج مقدمے میں ہر صورت گرفتار کیا جائے گا جبکہ پرویز الہی کے وکیل کا موقف ہے کہ مذکورہ مقدمے میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔