کراچی سینٹرل جیل: قیدیوں کو کھانے میں منشیات چھپاکردیئے جانے کا انکشاف
جیل تک منشیات پہنچانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جیل حکام
April 29, 2023 · قومی
کراچی (امت نیوز) سینٹرل جیل میں منشیات کی ترسیل کا نیا طریقے کارسامنے آیا ہے جہاں قیدیوں کے کھانوں میں منشیات چھپا کر بیرکوں تک پہنچائی جارہی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدوں کے گھروں سے آنے والے کھانوں میں منشیات پائی جاتی ہے اور جیل تک منشیات پہنچانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ منشیات کوگولیوں کی شکل میں سالن میں ڈالاجاتا ہے جس کے بعد ترسیل کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید کہا کہ منشیات جن قیدیوں کے کھانوں میں پائی جاتی ہے ان کی سزا مزید سخت ہوگی۔ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے افسران اکثر کھانے پینے کی اشیاء دیتے ہیں۔