خضدار: کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی،اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اربوں روپے مالیت کا ذخیرہ شدہ سامان برآمد،سامان میں چینی  اوردیگراشیا  بھی شامل ہیں

               
  April 30, 2023 · قومی

خضدار(امت نیوز) بلوچستان کےعلاقے خضدارمیں اسمگلروں کے خلاف کسٹم اورسيکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کا ذخیرہ شدہ سامان برآمد کرلياہے۔

کسٹمزحکام کے مطابق کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کا ذخیرہ شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔اشیائے خوردنوش افغانستان اسمگل کرنے کي غرص سے ذخیرہ کی گئی تھيں۔

کسٹمزحکام کے مطابق سامان تمام دکانوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا،برآمد کیے گئے سامان میں چینی اور دیگر اشیاء شامل ہيں۔