پاک فضائیہ کا طیارہ مزید 140 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا
جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلا کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلا کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔ فائل فوٹو
کراچی: پاک فضائیہ کا طیارہ سُوڈان میں پھنسے 140 پاکستانیوں کو لیکر آج صبح کراچی پہنچ گیا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انخلا کا مشن بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فضائیہ کا ایک اور ایئربس طیارہ 140 افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ان کو لے کر بحفاظت کراچی پہنچ گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ائر فورس، وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انخلا کے مُشن کو اس عہد کے ساتھ انجام دے رہی ہیں یہ مشن پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی تک یہ مشن جاری رہے گا۔