پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا، فائل فوٹو
پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا، فائل فوٹو

عمران خان کی قیادت میں ریلی ناصر باغ کی جانب رواں دواں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور میں پاور شو،عمران خان ریلی کے سلسلے میں لاہور کے لبرٹی چوک پہنچ گئےجہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا ہے جس کے بعد ریلی کا آغاز ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی ناصر باغ کی جانب رواں دواں ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے نوجوانو! ہم سب نے پیدل ناصر باغ پہنچنا ہے، اندھیرے سے پہلے جا کر اس ریلی کو ختم کرنا ہے۔

عمران خان نے کارکنوں سے سوال کیا کہ آپ تھک تو نہیں جاؤ گے؟چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ میں گاڑی میں سے آپ کو دیکھتا رہوں گا۔

عمران خان نے اپنے پہلے خطاب کے ساتھ ہی لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز کر دیا جس کے بعد ریلی کلمہ چوک فیروز پور روڈ پہنچ گئی۔

عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا، ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی ایم اے او کالج پہنچے گی، لوئر مال روڈ سے ہوتی ہوئی ناصر باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

ریلی کا اچھرہ ،مزنگ سمیت دیگر راستوں پر بھر پور استقبال کیا جائے گا، ریلی کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی گاڑی سے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے باعث میٹرو بس سروس آپریشن مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔۔