حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا وقت باہمی رضامندی سے تبدیل

مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا،صادق سنجرانی

May 1, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کل ہونے والے مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بتایا کہ حکومت اورتحریک انصاف کی باہمی رضامندی کے بعدمذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔