من مانے کرایوں کیخلاف سوات میں احتجاج
پشاور تک 600کی بجائے 1000روپے لیے جارہے-مظاہرین نے جنرل بس اسٹینڈ بند کردیا
May 2, 2023 · قومی
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں طلباء اور شہریوں نے من مانے کرائے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کو بند کردیا ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ٹرانسپورٹروں نے خودساختہ کرایہ بڑھادیا ہے ۔ڈرائیورز فی سواری600 روپے کی بجائے 1000 روپے پشاور تک کاکرایہ مانگ رہے ہیں اور انکار پر ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں اڈہ سے غائب کردی ہیں۔ بعد ازاں پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے۔