لاؤڈ اسپیکر کی شکایت کرنے والا آسٹریلوی شہری مسلمان ہوگیا

سڈنی(امت نیوز)آسٹریلیا میں لاؤڈ اسپیکر پر شور کی شکایت کرنے کیلئے مسجد جانے والا شخص مسلمان ہوگیا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر برسبین کے جنوب میں واقع ساحلی علاقے گولڈ کوسٹ میں پیش آیا، جہاں مسجد میں عیدالفطر کا اجتماع جاری تھا اور لاؤڈ اسپیکر پر عید الفطر کے تہوار کے فضائل بیان کیے جارہے تھے۔ برائن نامی شہری نے بدمزگی محسوس کی اور پھر اس کی شکایت کرنے کیلئے گولڈن کوسٹ نامی مسجد چلا گیا، جہاں اس کے اور امام مسجد حاجی حسین گوش کے درمیان 15 منٹ تک مکالمہ ہوا۔ اس دوران برائن حاجی حسین گوش کے حسن سلوک سے متاثر ہوا اور اس نے وہی اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں حاجی حسین گوش نے فیس بک پر واقعے کی وڈیو بھی پوسٹ کی جس میں برائن کو اسلام قبول کرنے کا اعلان اور کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وڈیو میں امام مسجد آسٹریلوی شہری کو مسلمان ہونے پر خوش آمدید بھی کہتے ہیں۔ اس موقع پر وڈیو میں حاجی امام حسین کا کہنا تھا کہ یہ اسلام کی حقانیت ہے کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر شور کی شکایت کرنے والا مسلمان ہوگیا۔