اسلام آباد:سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا2 روزہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(امت نیوز) سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا دو روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا، نیپال، افغانستان، مالدیپ، بنگلادیش کے مرکزی بینکوں کے گورنرز آج پہنچیں گے جب کہ بھارتی مرکزی بینک کے صدر نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق عوام تک قرضہ جات کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 2 مئی کو قرضہ جات کی فراہمی کو ڈیموکریٹائز کرنے سے متعلق سارک سیمینار اور 3 مئی کو کلائمیٹ کے منفی اثرات کم کرنے پر بینکوں کے کردار کا سمپوزیم ہوگا۔