اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا، فائل فوٹو
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا، فائل فوٹو

ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔

فی کلو ایل پی جی 4 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔