وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹ اجلاس،آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیراورڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےشرکت کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی مجموعی صورتحال پرغورکیا گیا،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سکیورٹی صورتحال پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
عسکر ی حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پروزیراعظم شہباز شریف نےافواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امورپراطمینان کا اظہار کیا